ETV Bharat / state

کولگام میں پولیس اہلکار کی پٹائی - یڈیکل اسٹور میں پولیس اہلکار کی مُبینہ طور پٹائی کی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ٹنگبل علاقے میں دوران شب اُس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں کا گروپ نمودار ہوا۔

کولگام میں ایک پولیس اہلکار کی پٹائی
کولگام میں ایک پولیس اہلکار کی پٹائی
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 7:13 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:19 PM IST

اطلاعات کے مطابق ٹنگبل علاقے میں میڈکل شاپ پر اچانک اسلحہ بردار کئی افراد نکل آئے اور وہاں پر میڈیکل اسٹور میں پولیس اہلکار کی مُبینہ طور پٹائی کی اور انہیں پولیس کی نوکری چھوڑنے کے لیے بھی کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عادل بشیر ولد بشیر احمد ڈار نامی ایک پولیس اہلکار جو پولیس میں ایس پی او کے طور پر کام کر رہا ہے، کی نامعلوم بندوق برداروں نے پٹائی کی اور انہیں خبردار کیا کہ وہ ایس پی او کی نوکری کو چھوڑ دے۔

اس دوران راتوں رات سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی۔

ایک پولیس آفیسر نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی او پولیس لائنز میں روزانہ کی بنیاد پر اپنے فرائض انجام دے رہا تھا لیکن کچھ دنوں پہلے ہی وہ چھٹی پراپنے گھر گیا تھا۔

انہوں نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلحہ افراد کی بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.