ETV Bharat / state

Specially Abled Children Celebrated Independence Day یوم آزادی کے موقع پرمعذور بچوں کی ریلی

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں قائم زیبہ آپا انکلوسو ایجوکیشن میں بھی یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں جسمانی طور پر معزور بچوں نے شرکت کی۔

author img

By

Published : Aug 16, 2023, 4:48 PM IST

Updated : Aug 16, 2023, 6:17 PM IST

یوم آزادی کے موقع پرمعذور بچوں کی ریلی
یوم آزادی کے موقع پرمعذور بچوں کی ریلی
یوم آزادی کے موقع پرمعذور بچوں کی ریلی

اننت ناگ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں یوم آزادی کی 77ویں سالگرہ منائی گئی۔ وادی میں سب سے بڑی تقریب کا اہتمام سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں کیا گیا جہاں جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے پرچم کشائی کی اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں قائم زیبہ آپا انکلوسو ایجوکیشن میں بھی یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام ہوا، جس میں جسمانی طور معزور بچوں جن میں ویل چیئر ہولڈرز، نابینا اور دیگر بچوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:Independence Day Celebration In Shopian شوپیاں میں یوم آزادی کے موقع پر تقریبات

اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے طلبا و طالبات نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے۔ جس میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات شامل تھے۔ زیبہ آپا انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اور پدم شری ایواڈ یافتہ جاوید احمد ٹاک نے بتایا کہ یوم ازادی کا دن ہر کسی کو منانا چاہئے، انسان کسی بھی طبقہ فکر سے تعلق رکھتا ہو یا جسمانی طور معزور ہو، آزادی کا دن ہر کسی کے لئے ہے اس لئے انسان کا حق ہے کہ وہ اس دن کو جوش کے ساتھ منائیں۔ جاوید احمد ٹاک نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی 2047 تک بھارت کو ترقی اور آزادی کی اونچائیون تک لیجانا چاہتے ہیں ، میرا ان سے یہ پیغام ہوگا کہ یہ آزادی سب کو ساتھ لیکر یا انکلیوسیو ہونی چاہئے۔ اس میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہئے اور سماج کا ہر طبقہ آزادی کی نعمت سے فیضیاب ہونا چاہئے۔

جاوید ٹاک خود ایک اسپیشل شخص ہیں۔ انہیں 1990 کی دہائی میں بندوق برداروں نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھا جس سے ان کی ریڑھ کی ہڑی ٹوٹ گئی اور وہ ساری زندگی کیلئے اپاہج ہوکر ویل چیئر کے محتاج ہوگئے۔ لیکن ٹاک نے ہمت نہیں ہاری اور اس معزوری کو ہی اپنی قوت بنایا۔ انہوں نے اپنی وادہ کے نام پر مخصوص بچوں کیلئے ایک اسکول قائم کیا جہان درجنوں طلبہ اسوقت تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جاوید ٹاک کی خدمات کو سراہتے ہوئے گزشتہ برس مرکزی حکومت نے انہیں پدم شری کے اعلیٰ سویلین اعزاز سے نوازا۔

Last Updated : Aug 16, 2023, 6:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.