مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں جسمانی طور معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنے، اور خود روزگار کمانے کے قابل بنانے کے غرض سے ضلع انتظامیہ نے معزور افراد کے لئے مخصوص ایک 'اِسکل ڈیولپمنٹ سینٹر' کا قیام عمل میں لایا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے اسپتال کی پرانی عمارت میں اِس سینٹر کا افتتاح کیا، جہاں پر معذور افراد کو 'ڈاٹا انٹری آپریٹر، ٹیکنیشن، موبائل فون ہارڈ ویئر ٹیکنیشن' وغیرہ کی جانکاری دی جائے گی۔
اس کاوش کی اہم بات یہ ہے کہ معزور افراد کو ماہانہ 4600 روپے کا وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ اس سینٹر کے قیام کے لئے مولانا فرید اور دیگر معززین نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔