شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس تھانہ ویلگام رامحال میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیب مہمان خصوصی تھے ۔
عوامی دربار کے دوران لوگوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او ہندوارہ اور ایس ایچ او ویلگام افتخار احمد بھی موجود تھے۔
ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اس سے متعلق امور انتظامیہ کو حل کرانے کے لئے متعلقہ محکموں سے بات کی جائے گی۔
انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ معاشراتی برائیو ں خصوصی طور منشیات کے خاتمہ اور علاقہ میں امن و خوشحالی لانے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سماج دشمن عنا صر کو شکست دی جاسکے۔
ایس پی نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی صحیح پرورش کریں اور ان کے روز مرہ کام کاج پر نظر گزر رکھیں۔
انہوں نے پولیس سے کہا کہ وہ لوگو ں کی خدمات کریں اور انہیں ہر وقت اپنا تعاون فراہم کریں تاکہ پولیس اور لوگو ں کے درمیان رشتہ استوار بن سکے۔