حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے مرہامہ کے رہائشی عامر احمد خان گذشتہ ایک سال سے ہیرا نگر جیل میں بند تھے۔ ان کے خلاف پولیس نے عسکریت پسندی سے متعلق کئی سنگین مقدمہ درج کئے تھے، جس کے لیے 18 ULAP کے تحت ایف آئی آر نمبر 28/2019 کے تحت عامر احمد خان کے خلاف بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے ان کی نظربندی کو کالعدم کردیا تھا۔ آج انہیں جیل سے رہا کیا گیا اور مزید تفتیش کے لیے اچھ بل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :ارریہ: شاطر ملزم گرفتار
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو رہا کر کے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔