ETV Bharat / state

سوپور: چشموں کے پانی کو گاؤں تک پہنچانے کا مطالبہ

لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے گاؤں تک چشموں کا صاف و شفاف پانی پہنچائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سوپور: لوگوں کا چشموں کا پانی فراہم کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 11:00 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے وٹلب گاؤں کے لوگوں نے انتظامیہ سے چشموں کے پینے کا پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوپور: لوگوں کا چشموں کا پانی فراہم کرنے کا مطالبہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں میں تین پانی کے چشمے ہیں لیکن انتظامیہ ان کے گاؤں کو ان چشموں کا پینے کا پانی فراہم نہیں کرا پاتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ وٹلب گاؤں میں صدیوں سے ایک پرانی زیارت گاہ ہے جسے بابا شکرالدین کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہاں واقع چشموں سے نکلنے والا پانی آستانہ عالیہ کو بھی دیا جاتا تھا اور اس وقت محکمہ جل شکتی کم سے کم 200 پانی کے ٹینکرس سوپور اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کو پانی سپلائی کرتا ہے لیکن ہمارے گاؤں کو اس سپلائی سے محروم رکھا گیا ہے۔'

لوگوں نے مزید کہا کہ اگرچہ محکمہ جل شکتی نے کچھ سال پہلے واٹر پمپ اور پائپس بچھائے تھے تاکہ وٹلب گاؤں تک ان چشموں کا پانی فراہم کیا جائے گا لیکن بدقسمتی سے ہم لوگوں کو ان چشموں کے پانی سے محروم رکھا گیا۔

لوگوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ ان کے گاؤں تک ان چشموں کا صاف و شفاف پانی پہنچائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.