ETV Bharat / state

سوپور پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا - ارہمولہ ضلع کے سوپور کی پولیس

وادی کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔ اسی درمیان بارہمولہ ضلع کے سوپور میں پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ہیروئن جیسا نشہ آور مادہ برآمد کیا۔

سوپور پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 3:05 PM IST

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے۔ کشمیر کے مختلف اضلاع میں پولیس کی کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان بارہمولہ ضلع کے سوپور کی پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ہیروئن جیسی نشہ آور اشیاء برآمد کی۔علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن سوپور کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او تھانہ سوپور کی سربراہی میں ایس ڈی پی او سوپور کی نگرانی میں زیارت شریف سید سلطان آرام پورہ سوپور کے قریب قائم چوکی پر ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 6.90 گرام ہیروئن جیسی مادہ برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت نثار احمد چھانگا ولد غلام نبی چھانگاساکنہ آرام پورہ سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شالہ بگ ویٹ لینڈ ہجرت کرنے والے پرندوں کی آمد فی الحال کم

اس ضمن میں اس کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 304/2023 این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/21 کے تحت پولیس اسٹیشن سوپور میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.