ETV Bharat / state

سوپور: مصنوعی اعضاء فراہم کرنے کے لیے کیمپ کا انعقاد - سوپور ای ٹی وی بھارت خبر

بارہمولہ کے سوپور میں سوشل ویلفیئر کے دفتر این ایچ پی سی کے زیر اہتمام جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔

طبی کیمپ کا انعقاد
طبی کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 5:25 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل سوپور کے سوشل ویلفیئر کے دفتر این ایچ پی سی نے جسمانی طور پر معذور افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کرنے کے لئے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں کثیر تعداد میں معذور افراد نے حصہ لیا۔

کیمپ میں جسمانی طورپر معذور افراد کا رجسٹریشن کر کے ان اعضاء کی پیمائش لے لی گئی ہے۔ سوشل ویلفیئر دفتر کے مطابق ان افراد کو دو ماہ بعد مصنوعی اعضاء فراہم کیا جا جائے گا۔

طبی کیمپ کا انعقاد

اس کیمپ میں سوپور کے علاوہ زینگیر کے معذوروں نے بھی اپنا نام اندراج کرایا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوے محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحصیل آفیسر فیاض احمد لون نے بتایا کہ آج سوپور اور زینگیر کے ساتھ تعلق رکھنے والے معذور افراد نے اپنا نام درج کرایا ہے، جنہیں واقعی ان اعضاء کی ضرورت ہے۔ مصنوعی اعضاء کی مدد سے ان کی محتاجی کم ہو جائے گی۔ عام لوگوں کی طرح یہ زندگی سے لطف ا ندوز ہو سکیں گے۔ یہ لوگ بھی با آسانی اپنے ہاتھ اور پاؤں سے اپنے امور کو انجام دے سکیں گے۔

اس کیمپ کے تحت تقریباّ 120 لوگوں نے اپنا نام درج کروایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ تقریباّ دو ماہ بعد بعد ان لوگوں کے درمیان مصنوعی اعضاء تقسیم کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.