جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے سی آر پی جوان کی آخری رسومات اد کی گئی، اس دوران اسے پھول مالاؤں کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بارہمولہ کے سوپور قصبے میں سی آر پی ایف کی ناکہ پارٹی پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔
اس حملے کے دوران ایک عام شہری ہلاک جبکہ سی آر پی ایف کے تین جوان زخمی ہوئے تھے جن میں سی ایک کی بعد میں موت ہو گئی۔
اے ڈی جی سنٹرل ریزرو پولیس فورس ذوالفقار حسن نے کہا کہ سی آر پی ایف پر یہ الزام کہ عام شہری کو گاڑی سے اتار کر گولی ماری گئی، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ہی عام شہری کی ہلاکت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
'شہری کی ہلاکت میں سی آر پی ایف ملوث نہیں'
انہوں کہا کہ کچھ لوگ غلط انداز سے بیان بازی کر رہے ہیں اور سی آر پی ایف اہلکاروں کو ہلاکت کے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جو بالکل حقیقت پر مبنی نہیں ہے-
ذوالفقار حسن نے کہا کہ وہ خود جائے واقع پر گئے تھے اور تمام زاویوں اور ٹیکنیکل بنیادوں پر فایرنگ کے واقع کا مشاہدہ کیا جس سے صاف معلوم ہوا کہ عسکریت پسندوں کی گولی سے ہی یے شہری ہلاک ہوگئے ہیں-
قابل ذکر ہے کہ بدھ کو سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے کے معمر شہری بشیر احمد خان سوپور حملے کے دوران ہلاک ہوئے تھے، جبکہ ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی اس حملے میں ہلاک ہوا تھا اور دیگر تین اہلکار زخمی ہوئے تھے-
شہری کے لواحقین نے سی آر پی ایف کو انکے رشتہ دار کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھراکر کہا کہ سی آر پی ایف نے انکو اپنی گاڑی سے اتار کر گولیاں چلائیں تھی، تاہم پولیس نے بھی اس کی بدھ کو ہی تردید کی تھے-
وہیں مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کو سی آر پی ایف، اور پولس افسران کے علاوہ اہلکاروں نے خراج عقیدت پیش کیا اور اسکے تابوت پر گل پوشی کی-