ETV Bharat / state

سونمرگ میں ٹیکسی اور ٹاٹا سومو کے ڈرائیوروں کا احتجاج

گاندربل ضلع کے سونمرگ علاقے میں ٹیکسی، سومو اونرز یونین نے آج کچھ گھنٹے کے لیے اسٹینڈ کو بند کر دیا۔ خدمات بند کیے جانے سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ہمارے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ Sonamarg Taxi Sumo Owners Union in Sonamarg

سونمرگ میں ٹیکسی اور ٹاٹا سومو کے ڈرائیوروں کا احتجاج
سونمرگ میں ٹیکسی اور ٹاٹا سومو کے ڈرائیوروں کا احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 2:24 PM IST

سونمرگ میں ٹیکسی اور ٹاٹا سومو کے ڈرائیوروں کا احتجاج

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ علاقے میں ٹیکسی، سومو اونرز یونین نے آج کچھ گھنٹے اسٹینڈ کو بند کر دیا۔ خدمات بند کئے جانے سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈرائیوروں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاڈ کول میں ایک اور ٹیکسی اسٹینڈ یعنی گلیشیئر گڈکول ٹاٹا سومو اونرز یونین کو چلانے کی اجازت نہیں دیں گے جو غیر قانونی طور پر ابھری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2003 میں سونمرگ میں ایک ٹیکسی سٹینڈ قائم کیا گیا ہے۔اس میں قریب 478 ممبر شب اجراء کی گئ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سونمرگ میں جو نیا اسٹینڈ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔وہ غیر قانونی طور پر جنگلاتی ارضی کے قریب بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سونمرگ ایک چھوٹا سیاحتی مقام ہے جہاں پر دوسرا ٹیکسی اسٹینڈ بنانے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک اور ٹیکسی سٹینڈ قائم کیا گیا تو یہاں پر ہر کسی کے روزگار پر اثر پڑسکتا ہے کیونکہ پہلے سے ہی سونمرگ میں سینکڑوں گاڑیاں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیگور ہال سرینگر میں اسکولی بچوں کا رنگا رنگ پروگرام

احتجاج میں شامل ڈرائیوروں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل اور اے آر ٹی او گاندربل سے اس معاملے کو دیکھنے کی اپیل کی۔ سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر الیاس احمد نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اور ٹیکسی اسٹینڈ مالکان یونین کے درمیان کچھ مسائل ہیں۔اتھارٹی پورے معاملے کو دیکھ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.