ETV Bharat / state

شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوان - شجات و بہادری

سنہ 1999 میں ہونے والے کرگل جنگ میں کئی بھارتی فوجیوں نے اپنی جان ملک کے لیے قربان کی تھی۔ ان میں سے ایسے بھی کئی جوان تھے جنہوں نے گرگل جنگ کی کایا پلٹ دی تھی۔

شجات و بہادری کا مظہرہ کرنے والے جوان
author img

By

Published : Jul 26, 2019, 10:34 AM IST

Updated : Jul 26, 2019, 12:24 PM IST

بھارت کے دفاعی تجزیہ کاروں اور سابق فوجی افسران کا ماننا ہے کہ سرحدی علاقے دراس اور کرگل میں فوج کی جانب سے نگرانی کی کمی کے باعث پاکستانی فوج سرحد عبور کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

بعد ازاں بھارتی فوج نے پاکستانی فوج کو شکست دے کر انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا تھا۔

آج ہم آپ کو گرگل جنگ میں ہلاک ہونے والے ان بھارتی جوانوں سے روبرو کرائیں گے جنہوں نے جنگ کی کایا ہی پلٹ دی تھی۔

  • رائفل مین سنجے کمار

جموں و کشمیر رائفلز 13 کے رائفل مین سنجے کمار کی قیادت میں ایک ٹیم نے اونچائی پر واقع علاقے میں اپنے مخالفین سے مقابلہ کیا اور اس دوران ان کے سینے اور ہاتھ پر گولی لگی۔ اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور دشمنوں کو جواب دیا۔ ان کی ٹیم کے باقی جوان فلیٹ ٹاپ علاقے پر قبصہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ رائفل مین کمار کو اس کے بعد پرم ویر چکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • گرنیڈئیر یوگیندر سنگھ یادو

گرنیڈئیر یوگیندر سنگھ یادو کمانڈو 'گھاتک' پلیٹون کا حصہ تھے جنہیں حکم دیا گیا تھا کہ وہ ٹائیگر ہل پر تین بنکرز پر قبضہ کریں۔ یوگیندر سنگھ یادو 18 گرنیڈئیرز کے گرنیڈئیر تھے۔ انہیں پلیٹون میں رسیاں لگانے کا کام دیا گیا تھا۔ یوگیندر سنگھ یادو کو بھارت میں سب اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا گیا۔

  • کپتان منوج کمار پانڈے

گورکھا رائفلز سے کپتان منوج کمار پانڈے نے 'آپریشن وجے' میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے دشمنوں کو بٹالک سکٹر سے واپس لوٹنے پر مجبور کیا تھا۔ ان کی قیادت میں 3 جون کو بھارتی جوان جاوبر ٹاپ اور کھالوبر پر قبصہ کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ منوج کمار پانڈے نے ہل ٹاپ پر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ دیا تھا اور انہیں پرم ویر چکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • کپتان وکرم بترا

جموں و کشمیر 13 رائفلز کے کپتان وکرم بترا کو تولولنگ رینج میں اونچے علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا جہاں پاکستانی فوج نے بنکرز پر اپنی جگہ پہلے سے ہی لے رکھی تھی۔ وکرم بترا 26 جولائی 1999 میں ہلاک ہوئے تھے جب وہ زخمی جوان کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے جس اونچائی پر وہ ہلاک ہوئے تھے اسے اب بترا ٹاپ کہا جاتا ہے۔

  • کپتان انوج نائر

کپتان انوج نائر صرف 24 برس کے تھے جب وہ ہلاک ہو گئے۔ جاٹ ریجمینٹ کے 17 ویں بٹالین کے افسر انوج نائر کو 4875 پوائنٹ پر قبضہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ ان کے لیے ایک وقت پر 4875 پوائنٹ قبضہ کرنا نامکمن ہو رہا تھا لیکن انہوں نے مشکلوں کا سامنا کرکے چار بنکرز میں سے تین کو تباہ کر دیا تھا۔ چوتھے بنکر پر قبضہ کرنے کے لیے جب وہ آگے بڑھ رہے تھے تو دشمنوں نے ان پر گرینیڈ پھینک دیا اور وہ ہلاک ہو گئے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 26, 2019, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.