ETV Bharat / state

بازار میں خریداری کے دوران سماجی فاصلے بالائے طاق - سماجی فاصلے پر عمل آوری ضروری ہے ۔

کورونا وائرس کے مہلک اثرات سے تحفظ کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاون کا نفاذ ہے ۔ بازاریں بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

بازار میں خریداری کے دوران سماجی فاصلے بالائے طاق

author img

By

Published : May 17, 2020, 3:58 PM IST

Updated : May 19, 2020, 4:14 PM IST

ادھر جموں کشمیر کے ضلع ادھمپور میں جہاں ایک طرف ضلع انتظامیہ لوگوں سے سماجی فاصلے بنائے رکھنے کی اپیل کر رہی ہے اور ساتھ ہی کورونا وائرس کے خاتمہ کے لئے جاری مہم میں اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے انتظامیہ کی مدد کرنے کی درخواست کی جا رہی ہے۔ تو وہیں دوسری جانب گذشتہ دنوں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضروری اشیا کی خریداری کے لئے دی گئی ڈھیل کا فائدہ اٹھا تے ہوے لوگوں نے سماجی فاصلے کو بالائے طاق رکھ کر اشیا کی خریداری کی ۔

بازار میں خریداری کے دوران سماجی فاصلے بالائے طاق

شہر کے مختلف چوک چوراہوں کا کچھ ایسا ہی منظر تھا۔ لوگ اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو ساتھ لے کر اپنے گھروں سے باہر ایسے نکلے کہ گویا مہلک وبا کورونا وائرس مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے ۔

اس کے علاوہ دیگر شہروں کے چوک چوراہوں پر لوگوں کے ہجوم کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ گویا کسی بڑی تقریب میں شامل ہونے جا رہے ہوں ۔

ہر شخص اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ کورونا کا قہر عالمی پیمانہ پر جا ری ہے ۔اور اس سے بچنے کے لئے سماجی فاصلے پر عمل آوری ضروری ہے ۔

ضلع انتطامیہ کی جا نب سے وقتا فوقتا لوگوں سے سماجی فاصلے بنائے رکھنے کی مسلسل اپیلیں کی جا رہی ہیں ۔

مگر اس کے با وجو د اس طرح سماجی فاصلے کو نظر انداز کرنا ضلع انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے

Last Updated : May 19, 2020, 4:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.