ETV Bharat / state

CUET Entrance Test نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کا مطالبہ

منڈی میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن شکیل احمد پرے و سرپنچ محمد اسلم ملک نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء CUET امتحانات کو لیکر اس وقت سخت پریشان ہیں۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 6:27 PM IST

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کا مطالبہ

منڈی:نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ یو ٹی جموں و کشمیر میں بھی طلباء کے انٹرنس ٹسٹ لے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں مرکز کے زیر اہتمام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع ہونچھ کے منڈی میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن شکیل احمد پرے و سرپنچ محمد اسلم ملک نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء CUET امتحانات کو لیکر اس وقت سخت پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راجوری و پونچھ اضلاع کے طلباء کے لیے بیرون ریاستوں میں امتحان سنٹرز قائم کرکے پریشان کیا جارہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ستر فیصد طلباء غریب غرباء کنبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔جن کے لیے بیرون ریاست جاکر امتحانات دینا بے حد مشکل ہے جس کے سبب ان طلباء کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور کئی طلباء بارہویں جماعت سے آگے کی تعلیم حاصل نہیں کرپائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Local Residents Protest کملا اور بوچھو بالا میں ناقص مواصلاتی نظام سے مقامی باشندے پریشان

انہوں نے مرکزی حکومت و جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی پالیسیوں میں تبدیلی لاکر اس نظام کو تبدیل کیا جائے اور امتحان سینٹرز کو اپنے اپنے ضلع قائم کیا جائے تاکہ ان دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب لوگوں کے پچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیم کا سفر جاری رکھ سکیں اور انہیں مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.