جموں وکشمیر میں تازہ برفباری کی وجہ سے پہاڑی علاقوں پر رہنے والے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ موسلادھار بارش اور برفباری کی وجہ سے بجلی اور پانی کی سپلائی میں رخنہ پیش آرہا ہے۔
لوگوں کے مطابق کئی علاقوں کے راستوں پر برفانی تودے آنے کی وجہ سے نقل و حمل بھی کافی متاثر ہوا ہے۔
مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ' ابھی لگ رہا تھا کہ گرمی کا موسم شروع ہو گیا ہے لیکن اچانک بارش نے لوگوں کو سردی کا احساس کروادیا اور اب تازہ برفباری کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے لیکن ایک بات یہ ہے کہ تازہ برفباری کی وجہ سے یہاں سیاح کافی لطف اندوز ہوں گے'۔