ریاست جمو و کشمیرب کے بالائی علاقوں میں برف باری سے متاثر ، نامدھری، گجر، بکر وال فرقہ کے لوگوں نے ادھم پور ، کٹھوعہ ، سمبا اور جموں اضلاع کے قریب واقع علاقوں میں منتقل ہونا شروع کردیا ہے۔
آج کل قبائلیوں کو ادھم پور کے میدانی علاقے سے جموں کٹھوعہ شاہراہ سے گزرتے ہوئے دکھ جاتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ، گجر خاندان کے ایک فرد نے کہا کہ پہاڑی علاقوں سے میدانی علاقوں اور پھر میدانی علاقوں سے پہاڑی علاقوں کی طرف آنا جانا ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے
اور وہ حالات کے لحاظ سے سال میں دو بار پہاڑی علاقے سے میدانی علاقے اور پھر میدانی علاقے سے پہاڑے علاقے میں تشریف لاتے اور لے جاتے ہیں
اس سرگرمی سے منسلک شاہراہوں سے گزرتے ہوئے کچھ بکروال طبقہ کے لوگوں نے حکومت سے تعاون کرنے کی اپیل کی