ETV Bharat / state

ماتا ویشنو دیوی مندر میں برفباری

کٹرا کی پہاڑی پر واقع ماتا ویشنو دیوی مندر میں امسال کے موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔ اس برفباری کی وجہ سے عقیدت مندوں کی نقل و حرکت میں کوئی خلل نہیں پڑا ہے۔

ماتا واشنو دیوی مندر میں برف باری
ماتا واشنو دیوی مندر میں برف باری
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 8:59 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ترکوٹہ پہاڑیوں کے اوپر واقع مشہور شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔

ماتا واشنو دیوی مندر میں برف باری

حکام کے مطابق کٹرا کی پہاڑی پر واقع ماتا ویشنو دیوی مندر میں امسال کے موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔ اس برفباری کی وجہ سے عقیدت مندوں کی نقل و حرکت میں کوئی خلل نہیں پڑا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی علاقے جموں و کشمیر کے کئی پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی جبکہ جموں شہر سمیت میدانی علاقوں میں دن کے بیشتر حصے کے دوران بھاری بادلوں کے احاطے کے درمیان وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ترکوٹہ پہاڑیوں پر برفباری بشمول ’بھون‘ میں گزشتہ روز شام پانچ بجے شروع ہوئی جو کچھ گھنٹوں تک جاری رہی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ویشنو دیوی میں یاترا جاری ہے اور عقیدت مند کو بھی برف باری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.