بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جاری اسنو فیسٹول اور جاب فیئر کے دوران مختلف دلچسپ مقابلوں کو شامل کیا گیا تھاجس کا مقصد مقامی لوگوں کو ان سرگرمیوں میں حصہ لینے کےلئے دلچسپی پیدا کرنا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ اور بعد میں یہاں آنے والے سیاحوں کو یہ مہیا رکھنا بھی ہے۔
ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد نے ڈاریکٹر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر پہلے پونی والوں کی ریس کو جھنڈی دیکھا کر افتتاح کیا۔اس کے بعد ٹگ روپ کا مقابلے کا آغاز ہوا۔ کامیاب ہونے والوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے۔
اس کے علاوہ برف پر کبڈی میچ کااہتمام کیا گیا۔جیتنے والی ٹیم کو انعامات سے نوازا گیا۔بعدازاں اس یک روزہ فیسٹیول میں مختلف رنگا رنگ پروگراموں کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں نشے کی لت سے بچنے کیلئے ایک بیدار مہم کا اہتمام کیا گیا ۔مقامی اسکولی بچوں اور قلبوں کے بچوں نے موسیقی، گانے بجانے اور ڈانس کے پروگرام بھی لوگوں کے سامنے پیش کئے۔بھارتی سیاحوں نے ان مناظر کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور دودھ پتھری کی تعریف کی۔اس موقع پر یہاں جاب فئیر کے لئے آئے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو نوکریوں کے آپائنٹمنٹ لیٹرز بھی دئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:Free Medical Camp Held At Doda اے اے اے ایم کے تحت ڈوڈہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد، سی ای او دودھ پتھری اور جموں ؤ کشمیر ڈاریکٹر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن کے علاوہ اس فیسٹیول میں اسکولی بچوں، قلبوں کے بچوں، مقامی لوگوں۔ سیاحوں، سرکاری افسران، فنکاروں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔