ETV Bharat / state

سرینگر: میئر کے خلاف فلور ٹیسٹ - kashmir latest

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے تمام کارپوریٹرز، میئر سے خوش نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے کارپوریٹرز نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

میئر کے خلاف فلور ٹیسٹ
میئر کے خلاف فلور ٹیسٹ
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 8:42 PM IST

سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر پرویز احمد قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کیا وجہ ہے کہ کل میئر کے خلاف فلور ٹیسٹ ہونے جارہا ہے اور اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں۔'

میئر کے خلاف فلور ٹیسٹ

انہوں نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'در اصل کارپوریٹرز کو آج تک وہ اہمیت نہیں دی گئی اور نہ ہی ان کی بات کبھی سنی گئی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'جو کارپوریٹرز، ایس ایم سی سے جڑے ہیں انہوں نے الیکشن میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی لیکن بعد میں میئر کی جانب سے انہیں وہ اہمیت نہیں دی گئی نہ ہی ان کے مشوروں کو کبھی زیر غور لیا گیا۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ 'ایس ایم سی سے جڑے تمام کارپوریٹرز کو نظر انداز کیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ وہ آج میئر کو دیا گیا اعتماد واپس لینے کے لیے مجبور ہوئے۔'

پرویز احمد قادری کا کہنا تھا کہ 'ایس ایم سی کے کارپوریٹرز نے اس سے قبل ڈپٹی میئر شیخ عمران کے خلاف بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا اور آج وہ میئر جنید متو کے خلاف "ووٹ آف نو کانفڈنس" پیش کرنے جارہے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور کل بینکٹ ہال سرینگر میں اس سلسلے میں فلور ٹیسٹ ہونے جا رہا ہے جس میں یہ صاف ظاہر ہوگا کہ میئر کے حق میں کون ہیں اور کون نہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'سرینگر میونسپل کارپوریشن میں اکثر ایسی ہی کشیدگی چلتی رہی جس کے سبب میونسپل کے کام کاج میں بھی کافی رکاوٹیں حائل ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'کارپوریٹرز کی بات کسی بھی معاملے میں نہیں سنی گئی اور انہیں نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے یہ دوسرا موقع ہے کہ وہ عدم اعتماد کی درخواست پہ اتر آئے اور میئر کے مخالف کھڑے ہوگئے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.