اسسٹنٹ اسٹوڈنٹ ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر سیمی لوہانی اور ٹیم منیجر ڈاکٹر گوہر علی کی سربراہی میں سکاسٹ کے طلباء نے ملک بھر کے متعدد ثقافتی پروگرامز اور مقابلوں میں حصہ لیا جس میں ملک بھر سے 62 ریاستی زرعی یونیورسٹیز کے 2500 طلباء نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ سالانہ ایگری یونی فیسٹ ملک بھر سے زرعی یونیورسٹیز کے نوجوانوں میں ثقافتی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر آئی سی اے آر نے تشکیل دی ہے۔
فیکلٹی آف ہارٹیکلچر سے اظہر اقبال، ہمایوں بشیر، مرتضیٰ، اور عاقب گل پر مشتمل طلباء کے ایک گروپ اور فیکلٹی آف فاریسٹری کی ثُریّا تصویر، مسکان النساء اور اقرا فاروق نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور انہیں چاندی کے دو تمغوں سے نوازا گیا۔
شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹکنالوجی (سکاسٹ) کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد نے قومی میلے میں نمایاں کارکردگی پر سکاسٹ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔