ایک بڑی کامیابی میں سرینگر کے ایک نامزد کووڈ-19 ہسپتال شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز ) میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے پلازما کی پہلی کامیاب تھیراپی انجام دی گئی۔
اسپتال نے شدید بیمار مریضوں کے علاج کے لیے کونولیسسنٹ پلازما تھیراپی (سی پی ٹی) شروع کی تھی جس کی منظوری مرکز کے ساتھ ساتھ انڈین کونسل برائے میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے بھی دی۔
جنرل میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے تیسرے سال کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم ڈاکٹر سجاد بھٹ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اس بیماری سے صحت یاب ہوئے تھے اور وہ سکمز میں پلازما عطیہ کرنے والے پہلے شخص ہے۔ یہ عمل بلڈ ٹرانسفیوژن اور امیونو - ہیماٹولوجی ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
کورونا کے 240 نئے کیسز کی تصدیق
سکمز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے کہا کہ' ہم نے ابتدائی مرحلے کی بنیاد پر پلازما تھیراپی کا آغاز کیا ہے۔ ہم نے یہ تین مریضوں کو دیا ہے۔'
ڈاکٹر جان نے کہا کہ طبی خدمات کو بہتر بنایا جارہا ہے اور اس خدمات کے لیے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت کو ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے جو کلینیکل فیصلے اور اس طرح کے علاج کے محتاج مریضوں کی حالت کی بنیاد پر ہے۔
ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے تھراپی ٹیم کی کوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکمز میڈیکل ریسرچ اور انٹرنٹیشنل میڈیسن میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔
واضح رہے کہ مرکزی علاقہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 240 نئے مثبت معاملات سامنے آئے تھے اور اس طرح سے یونین ٹریٹری میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 9501 ہو گئی ہے۔