ترال:پلوامہ کے ترال سب ضلع میں جہاں سکھ مذہب کے پیروکار بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔اس علاقے کیں یہ تہوار روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آج صبح سے ہی سردی کے باوجود سکھ سنگھت نے گوردواروں میں حاضری دی۔ وہاں شبد کیرتن اور دیگر دعایہ مجالس میں شمولیت کی۔
اس حوالے سے سیموہ پایین اور سیموہ بالا کے گردوراوں میں سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نظر آئی جبکہ ان مقامات پر لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس موقع پر خشک سالی سے نمٹنے کے لیے خصوصی عبادت کی گئی۔ ترال انتظامیہ نے گزشتہ روز ہی ایک اہم میٹنگ منعقد کر کے اس حوالے سے تیاریوں کا جایزہ لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ یوتھ ڈے کے موقع پراننت ناگ میں تقریب کا اہتمام
میٹنگ کی صدارت اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے کی۔اس موقع پر دیگر سیکٹورل آفیسران نے بھی شمولیت کی اے ڈی سی ترال نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ گور گوبند سنگھ جی کے پرکاش پورب کے موقع پرتمام ضروری انتظامات کریں۔بڑے دن کے موقع پر ایسی ہی تقاریب، ہفو، چھتروگام، بیگنڈ، بسنت پورہ، اور دیگر مقامات پر بھی منعقد ہوئی۔کئی لیڈران جن میں ڈاکٹر ہربخش سنگھ، الطاف ٹھاکر، اوتار سنگھ، منظور گنائ، ڈاکٹر غلام نبی بٹ اور دیگر لیڈران نے اپنے اپنے پیغامات میں سکھ سنگھت کو مبارکباد پیش کی ہے.