ETV Bharat / state

'میوہ صنعت کو کافی نقصان' - Significant damage

وادیٔ کشمیر کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی تصور کی جانے والی میوہ صنعت کو موجودہ حالات کے پیش نظر کافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میوہ صنعت کو کافی نقصان
author img

By

Published : Aug 31, 2019, 11:32 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:38 AM IST

ریاست کے حالات میں نمایاں تبدیلی، مسلسل بندشوں اور مواصلاتی نظام مکمل طور ٹھپ ہونے کے باعث عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ان دنوں وادی میں سیبوں کا سیزن عروج پر ہے درختوں پر پھل پک کر تیار ہو چکے ہیں۔ مواصلاتی نظام ٹھپ ہونے سے میوہ صنعت سے جڑے افراد پریشان ہیں۔

میوہ صنعت کو کافی نقصان

ان کا کہنا ہے کہ مواصلاتی نظام نہ ہونے سے ان کا ملک کی دیگر منڈیوں اور تاجروں کے ساتھ رابطہ منقطع ہے جس کی وجہ سے میوہ جات کی خرید و فروخت میں رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔

ان حالات میں میوہ صنعت سے جڑے افراد سرکاری مدد کے منتظر ہیں۔ وہیں موجودہ حالات کے پیش نظر وادی کی مختلف فروٹ منڈیاں تالہ بند، سنسان و ویران ہیں۔

ضلع اننت ناگ کے بٹنگو میں قائم فروٹ منڈی میں گزشتہ برس اس سیزن میں میوے کی خرید و فروخت زوروں سے جاری تھی۔ تاہم رواں برس نامساعد حالات کے پیش نظر یہ منڈی اپنی ویرانی کا منظر بیاں کر رہی ہے۔

وادی کشمیر میں حالات کے پیش نظر محکمہ باغ بانی کا عملہ بھی منڈیوں کا رخ کرنے سے قاصر ہے۔ وہیں درختوں پر میوہ پک کر تیار ہو چکا ہے، ایسے میں مالکان باغات بھی حالات کو دیکھ کر ناامید نظر آ رہے ہیں۔ وہ اسی سوچ میں ڈوبے ہوئے ہیں کہ میوہ تیار ہونے کی صورت میں اسے مارکیٹ تک کیسے پہنچائیں!

ادھر انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ وہ میوہ صنعت سے جڑے افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ منڈیوں تک بہ آسانی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ و دیگر سہولیات میسر رکھنے کے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ تاکہ صنعت سے وابستہ افراد کو کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 12:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.