ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: پونچھ کے مختلف گاؤں میں راشن ختم، عوام پریشان - اہل خانہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن  کی وجہ سے کئی  افراد کے گھروں میں راشن ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاک ڈاؤن: پونچھ کے مختلف گاؤں میں راشن ختم، عوام پریشان

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 7:24 PM IST

تحصیل حویلی کے سیڑھی خواجہ اور سیڑھی چوہانہ باڑی میں لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد از جلد مفت راشن وافر مقدار میں فراہم کیا جائے۔

لاک ڈاؤن: پونچھ کے مختلف گاؤں میں راشن ختم، عوام پریشان

مقامی باشندے محمد اشرف ملک نے کہا کہ ' رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے۔ گزشتہ قریب ایک ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی محصور ہوکر رہ گئے ہیں اور سخت مجبوری کی بناء پر ہی وہ بازار نکلتے ہیں۔ '

اشرف کا کہنا تھا کہ سیڑھی خواجہ اور سیڑھی چوہانہ باڑی کو اب تک مفت راشن نہیں مل پایا ہے۔ یہ راشن جب کہ سرکاری ڈیپو پر دستیاب ہے لیکن پھر بھی عوام میں تقسیم نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ' یہ راشن بجائے تاخیر کے جلد از جلد عوام کو فراہم کیا جائےتاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا نہ پڑے۔'

ان کا کہنا تھا کہ' بازار میں بھی کچھ چیزیں مہنگی ہوچکی ہیں ۔ دکانداروں پر بھی انتظامیہ کی جانب سے نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

وہیں مقامی شخص واجد خواجہ نے کہا کہ' جلد از جلد یہاں کی عوام کو راشن ودیگر اشیاءخوردنی وافر مقدار میں میسر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 'مزدور طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے گھروں میں صرف خواتین ہی ہیں ۔ اور اب سحری و افطار میں تمام چیزوں کی ضرورت ہے ۔انہوںں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد مذکورہ علاقوں میں راشن کی مفت تقسیم کاری عمل میں لائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.