جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کی پنچایت کنٹھی علاقے میں پینے کی پانی کی عدم دستیابی اور ملازمین کے غیر ذمہ دارانہ روائے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں پانی کی پائپ لائن کھلے راستے میں بچھائی گئی ہے جو راہگیروں خاص کر بزرگ اور اسکول جانے والے بچوں کیلئے بھی پریشانی کا باعث بن رہی ہیں۔ وہیں پانی کی معقول سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے عام عوام سخت پریشانی میں دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہے۔'
لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ' محکمہ جل شکتی کے ملازمین سے پانی سپلائی مہیا کرانے کے بجائے دوسرے نجی کاموں میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی ڈیوٹی سے اکثر و بیشتر غیر حاضر رہتے ہیں۔
مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن سے اپیل کی ہے کہ انکے علاقے میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے ملازمین کو ہدایات جاری کرے تاکہ انہیں پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم نہ رہنا پڑے۔