وادی کشمیر میں عام زندگی پوری طرح سے مفلوج ہوکر رہ گئی اور لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
صوبہ جموں کے درماندہ افراد نے کہا کہ مغل روڈ پر برفباری ہونے کی وجہ سے روڈ ٹریفک کی آمد رفت کے لئے بند ہوگیا اس لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہمارے لئے یہاں پر نہ کھانے پینے کا کوئی انتظام ہیں اور نہ ہی ہمارے رہنے کے لیے کوی انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے اور ہمارے کھانے پینے اور رہنے کا کوئی انتظام کیا جائے۔
ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کا بندوبست کرکے انہیں اپنے علاقوں تک پہنچایا جائے۔