جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پانچ افراد کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مخصوص اطلاع ملنے پر شوپیان پولیس کی ایک ٹیم نے اتوار کی شب ضلع کے زورہ، کاٹھوہالن، آریہل اور شاداب کریوا کے علاقوں میں چھاپہ مارے جس دوران پانچ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار افراد سے عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کچھ پوسٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں شوپیاں پولیس اسٹیشن میں غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 34/2020 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہیں اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل شوپیان پولیس اور فوج نے عسکریت پسندوں کی صفوں میں نوجوانوں کو راغب کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرفان احمد کُٹے ولد گلشن احمد کُٹے ساکنہ چھوٹی پورہ شوپیاں امام صاحب اور اسکے ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں کو عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کی طرف راغب کررہا تھا۔
عرفان احمد نے حالیہ ہی الورہ کے نوجوان عادل بشیر لون کو اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے تیار کیا تھا تاہم پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔