ذرائع سے اطلاع کے مطابق نام کی تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں باضابطہ اعلان 15 دسمبر کو متوقع ہے۔ نام پلیٹ اور ہورڈنگز تیار ہو رہے ہیں۔ دیگر کام بھی آنے والے دنوں میں باضابطہ طور پر انجام دیے جائیں گے۔
وہیں لال چوک کے آس پاس کی چند گلیوں اور سڑکوں کے نام بھی ملک کی مشہور شخصیات کے نام پر تبدیل کر دیے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ڈلگیٹ میں واقع کرکٹ اسٹیڈیم کا نام نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ عبداللہ کے نام پر رکھا گیا تھا جو جموں و کشمیر میں شیر کشمیر کے نام سے مشہور تھے۔
واضح رہے اس سے قبل سرینگر، جموں اور لیہہ میں ریڈیو اسٹیشنز کا نام بدل کر بالترتیب آل انڈیا ریڈیو جموں، آل انڈیا ریڈیو سرینگر اور آل انڈیا ریڈیو لیہہ کر دیا گیا ہے۔
مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے تقریباً تین ماہ بعد ریاست کو سرکاری طور پر دو مرکزی علاقے 'جموں و کشمیر' اور 'لداخ' میں تقسیم کردیا۔ جموں و کشمیر میں قانون سازی کا تسلسل برقرار ہے جیسے پڈوچیری میں ہے، لیکن لداخ چنڈی گڑھ کی طرح بغیر قانون ساز رکھا گیا ہے۔