ETV Bharat / state

Shanti March in Shopian شوپیان میں 2023 امن جلوس کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ضلع انتظامیہ نے کولگام سے آنے والی مہاتما گاندھی شانتی یاترا کا استقبال کیا اور اس امن جلوس کی قیادت کرنے والے نوجوانوں کے ہاتھوں میں مشعل سونپی۔

شوپیان میں 2023 امن جلوس کا انعقاد
شوپیان میں 2023 امن جلوس کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 2:21 PM IST

شوپیان میں 2023 امن جلوس کا انعقاد

شوپیان: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر ضلع شوپیان میں ضلع انتظامیہ نے کولگام سے آنے والی مہاتما گاندھی شانتی یاترا کا استقبال کیا اور اس امن جلوس کی قیادت کرنے والے نوجوانوں کے ہاتھوں میں مشعل سونپا۔اس سلسلے میں گاؤں سہہ پورہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں چیف ایجوکیشن آفیسر کولگام نے گاندھی مشال کو سی ای او شوپیان مشتاق احمد کے حوالے کیا۔ اس تقریب میں محکمہ تعلیم اور پولیس کے افسران بشمول پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور دونوں اضلاع کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

اس دوران بتایا گیا کہ دو اکتوبر تک جسے عدم تشدد کا عالمی دن قرار دیا جاتا ہے، امن، رواداری، افہام و تفہیم اور عدم تشدد کے کلچر کو محفوظ بنانے کے مقصد سے ضلع شوپیاں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مہاتما گاندھی کے پیغام کو عوام تک پہنچایا جائے گا۔ اس اقدام کو اسکولوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی طرف سے زبردست ردعمل ملا۔ کیونکہ طلبہ نے یاترا میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey Tournament پلوامہ میں صوبائی سطح کا ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

واضح رہے کہ گاندھی جینتی سے قبل جموں وکشمیر محمکہ تعلیم نے ایک شانتی مشعل یاترا کا انعقاد کیا جو رواں سال کی 8 ستمبر کو پرنسپل سیکرٹری تعلیم آلوک کمار نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول رانی باغ اننت ناگ’ سے شانتی یاترا۔ 2023 کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور یہ یاترا یوٹی کے مختلف علاقوں سے گزر کر امن کا پیغام دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.