ETV Bharat / state

شوپیان: شیخ سید عبد القادر جیلانی کا سالانہ عرس منایا گیا

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 9:52 PM IST

عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پاک کے سلسلے میں وادی کشمیر کی مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں شب خوانی، درود و اذکار کیا گیا۔

شوپیان: شیخ سید عبد القادر جیلانی کا سالانہ عرس منایا گیا
شوپیان: شیخ سید عبد القادر جیلانی کا سالانہ عرس منایا گیا

وادی کشمیر میں عالم اسلام کے بلند پایہ ولی حضرت شیخ سید عبد القادر جیانی کا سالانہ عرس نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پاک کے سلسلے میں وادی کشمیر کی مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں شب خوانی، درود و اذکار اور ختمات المعظمات کی روح پرور مجالس منعقد کی گئیں۔ جن میں منفی درجہ حرارت کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔

رات بھر جاری رہنے والی پر وقار اور روح پرور مجالس میں علماء کرام نے حضرت دستگیر صاحب کی عظیم و جلیل القدر شخصیت، تعلیمات سیرت، تبلیغی مشن اور روحانی کمالات بیان کئے جبکہ وادی کے اطراف میں قائم مساجد اور زیارتگاہوں میں آئمہ مساجد و خطباء نے حضرت دستگیر صاحب اسلام کے خدمات کو بیان کیا۔

عرس پاک کے سلسلے میں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سب سے بڑی تقریب پنچورہ میں واقع قدیم اور تاریخی آثار شریف درگاہ حضرت بل پنچورہ میں منعقد ہوئی، جہاں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.