ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے شفیع سوپوری کا کہنا ہے کہ' وہ صوفی فن کے ساتھ پچھلے 24 برسوں سے وابستہ ہیں'۔
انہوں نے بھارت سمیت دیگر ریاستوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے فن سے لوگوں کا دل جیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شاعری سے کئی زبانوں میں اظہار خیال کرتے ہیں جیسے کہ کشمیری، اردو، پنجابی اور اس کے ساتھ ساتھ قوالی بھی گاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ' یہ فن سیکھنے کے دوران انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور جب بھی میں کالج جایا کرتا تھا تو جیب میں کرایہ بھی نہیں ہوتا تھا تاہم، میں نے اپنے لگن اور محنت کے ساتھ اس فن کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ' سرکار کو بھی چاہیے کہ وہ ہم جیسے فنکاروں کی مدد کرے، حوصلہ افزائی کرے تاکہ موجودہ اور آنے والے فنکاروں کو بھی صحیح تربیت ملے اور وہ اپنے روزگار سے فیض یاب ہو پائیں۔