ETV Bharat / state

اننت ناگ: سرہامہ جنگل میں آتشزدگی

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 9:16 PM IST

اننت ناگ کے سرہامہ جنگل میں آج شام آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس سے جنگل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اننت ناگ: سرہامہ جنگل میں آتشزدگی کا معاملہ

جموں و کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے سرہامہ جنگل میں آج شام 5 بجے اچانک آگ لگ گئی، جس سے جنگل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سرہامہ کھرم علاقہ کے جنگل میں آج شام 5 بجے اچانک آگ لگ گئی جس نے متعدد چھوٹے بڑے درختوں کو اپنی زد میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کھرم کنزرویشن ریزرو تک آگ پھیل گئی۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائدہ نے ڈی ایف او وائلڈ انتشار سہیل سے فون پر رابطہ کیا، تو انہوں نے بتایا کہ جنگل کے تمام جانور محفوظ ہیں۔ حالانکہ آگ سے جنگل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

ویڈیو

محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گرمی سے جنگل کی گھاس سوکھ گئی تھی اور اسی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں موجود محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف کے ملازمین اور عام شہریوں کے فوری ردعمل کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہے۔ اندھیرا ہونے کے سبب ابھی تک نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.