ETV Bharat / state

کولگام: کئی نوجوان لاپتہ، اہل خانہ پریشان

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعالق رکھنے والے کئی نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

کولگام میں کئی نوجوان لاپتہ، اہل خانہ پریشان

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 9:29 PM IST

اطلاعات کے مطابق آئے روز اس طرح کی خبریں مقامی ذرائع سے موصول ہو رہی ہیں کہ کئی نوجوان کسی سامان کے لیے یا کسی کام کے سلسلے میں گھر سے نکل رہے ہیں اور پھر گھر واپس نہیں آتے ہیں۔

ایسے نوجوانوں کے اہل خانہ نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بچوں کا سراغ لگانے میں ان کی مدد کریں۔

وہیں موصولہ اطلاعات کے مطابق آج بھی ریڈونی (گھاٹ) کا رہنے والا 21 سالہ نوجوان شاکر احمد اتو ولد عبد الرحمن لاپتہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروالے کافی پریشان ہیں۔

اس دوارن سماجی رابطے کی ویب سائٹز کے ذریعے شاکر کا فوٹو اسلحہ سمیت نظر آیا تو یہ خدشہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے عسکریت تنظیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

شاکر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 'ہمیں 10 مارچ سے اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہم نے اسے ہر ممکن جگہ پر تلاش کیا لیکن اس کا پتہ لگانے میں ناکام رہے لیکن آج جب شاکر کا فوٹو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر آیا تو ہم حیران ہو گئے۔'

وہیں وقار احمد بٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکنہ چولگام کولگام گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہے اگرچہ مقامی اوقاف کمیٹی نے ان کے لاپتہ ہونے کی خبر کو لے کر پولیس اسٹیشن کولگام میں ایک رپوٹ بھی درج کی ۔تاہم کافی دن گزر جانے کے باوجود ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

اہل خانہ کے مطابق وقار گھر سے کسی کام کے سلسلہ میں نکلا اور کافی دن گزر جانے کے باوجود ابھی گھر واپس نہیں آیا۔

ان کے ایک دوست عامر احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے ایک نئے مکان کی پینٹنگ کا کام ہاتھ میں لیا تھا اور روز کی طرح میں نے انہیں کام پر آنے کو کہا لیکن کام پر نہ آنے کی وجہ آج تک پتہ نہیں چلی اور ان کے دوست کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کافی فکر مند ہیں۔'

انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں اس کے بارے میں خبر کریں۔ اُدھر پولیس ترجمان کے مطابق ضلع میں چار نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کی رپوٹ درج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.