جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں گزشتہ روز ایک تیز رفتار ایمبولینس نے بے قابو ہوکر سڑک پر جارہے مسافروں کو ٹکر مار دی جس سے تمام افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کولگام میں ایک شخص اچانک سڑک پر گر کر بے ہوش ہوگیا، واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے سڑک سے جارہے ایک ایمبولینس کو روکا، جس کے بعد ایمبولنس نے تیز رفتار کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی لوگوں کو ٹکر مار دی جس سے تمام افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
واقعے سے مشتعل لوگوں نے جائے وقوع پر ایمبولنس ڈرائیور کی پٹایی کردی، اس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔