ETV Bharat / state

Session on Investigating Techniques بیروہ پولیس اسٹیشن میں "تفتیشی تکنیک" پر تربیتی سیشن - سب ڈویژن اور تھانے کی سطح پر تفتیشی افسران

بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے سب ڈویژن اور تھانے کی سطح پر تفتیشی افسران کو پوچھ گچھ کی مہارتوں اور تفتیشی تکنیک سے لیس کرنے کے لئے بیروہ پولیس اسٹیشن تفتیشی تکنیک کے عنوان پر تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Session on Investigating Techniques

بیروہ پولیس اسٹیشن میں "تفتیشی تکنیک" پر تربیتی سیشن کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 11:40 AM IST

بڈگام : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے سب ڈویژن اور تھانے کی سطح پر تفتیشی افسران کو پوچھ گچھ کی مہارتوں اور تفتیشی تکنیک سے لیس کرنے کے لئے بیروہ پولیس اسٹیشن میں تفتیشی تکنیک کے عنوان پر تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Budgam held a session on investigating techniques at PS beerwah here in central Kashmirs budgam district

ایس ڈی پی او ماگام محمد سلیم نے تربیتی پروگرام کی میزبانی کی۔ اس میں بیروہ پولیس اسٹیشن اور آؤٹ پوسٹ ہردہ پنزو کے آئی اوز ( IO's) نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران ایس ڈی پی او ماگام نے پولیس میں پیشہ ورانہ تفتیشی مہارتوں کی ضرورت پر زور دیا اور آئی اوز کو ہدات دی کہ وہ مقدمات میں ملزمان کی سزا کو یقینی بنانے کے لئے قانون کے تحت مناسب شواہد جمع کرنے کو بھی یقینی بنائیں۔

بیروہ تھانہ کے ایس ایچ او انسپکٹر فردوس احمد، بیروہ آوٹ پوسٹ کے انچارج آؤٹ پوسٹ ایس آئی علی محمد نے بھی ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔
سیشن کے دوران، ایس ڈی پی او ماگام نے UA(P)A، NDPS، خواتین کے خلاف جرائم اور دیگر گھناؤنے جرائم کی تفتیش سے متعلق مختلف قانونی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ IO's کو مجرموں کے لئے طے شدہ پیرامیٹرز کے مطابق ہی تفتیش کرنی چاہیے جو کہ ملکی قانون کے تحت ہو۔

یہ بھی پڑھیں:Unending woes of Fruit Growers: یاترا کے طرز پر سیب کے لئے شاہراہ کو کھلا رکھنے کا مطالبہ

بیروہ تھانہ کے ایس ایچ او نے تفتیشی تکنیک کے کچھ اہم پیرامیٹرز پر بھی روشنی ڈالی اور اس کے ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا کہ تفتیش کے دوران ان تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کے لئے انتہائی احتیاط برتی جائے جو فوجداری مقدمات کی تفتیش کے لئے اہم ہیں۔ Budgam held a session on investigating techniques at PS beerwah here in central Kashmirs budgam district

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.