ETV Bharat / state

گجررہنما یاسین پوسوال کی انتخابی مہم کا آغاز - ڈی ڈی سی انتخابات 2020

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور امیدواروں کے ذریعہ گھر گھر جاکر ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Yasin appeals people to vote for Development
گجررہنما یاسین پوسوال کی انتخابی مہم کا آغاز
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 9:02 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں امیدوار ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

گجررہنما یاسین پوسوال کی انتخابی مہم کا آغاز

اس سلسلے میں اگرچہ میدانی علاقوں میں بڑی انتخابی ریلی منعقد نہیں ہو رہی ہیں تاہم گجر آبادی والے علاقوں میں امیدواروں نے اپنی مہم میں تیزی لائی ہے۔

مزید پڑھیں:'کشمیر میں بی جے پی کا جھنڈا لہرائے گا'

اس سلسلے میں آج معروف گجر رہنما اور ڈی ڈی سی انتخابات کے آزاد امیدوار چودھری محمد یاسین پوسوال نے دودھ مرگ میں انتخابی مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں گجر برادری نے یاسین پوسوال کے حق میں نعرے لگائے۔

یاسین پوسوال نے دودھ مرگ میں ایک انتخابی ریلی سے بھی خطاب کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ منتخب ہونے کے بعد گجر برادری کے جملہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یاسین پوسوال نے امید ظاہر کی کہ لوگ ان کو واضح اکثریت سے کامیاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.