اس تقریب میں جسمانی طور ناخیز افراد کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا گیا، تقریب میں معذور افراد کے علاوہ ڈسٹرکٹ سیشن جج اور ضلع ترقیاتی کمشنر نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے بعد ڈسٹرکٹ سیشن جج فیضان قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں معذور افراد کی مدد اور ان کو سماج میں ایک بہتر مقام دلانے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد بھی سماج میں بہتر مقام کے حقدار ہیں'۔