آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ بارہمولہ نے جمعہ کے روز گورنمنٹ ڈگری کالج سوپور کے آڈیٹوریم میں ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ '' بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ '' پروگرام کے تحت یک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔
اس پروگرام میں ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر جی این اٹو صدر مہمان رہے اور ان کے ہمراہ ای ڈی سی سوپور پرویز سجاد کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے افسران نے پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والی مختلف خواتین مقررین نے بچیوں کی تعلیم اور حفاظت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور متعلقہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی تاکید کی۔
ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ بچیوں کی تعلیم اور انھیں بااختیار بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس کے علاوہ ہر لحاظ سے لڑکیوں کو لڑکوں کے برابر ہونے کی ضرورت ہے۔
ڈی سی نے چند مشہور خواتین شخصیات کو بھی یاد کیا جنہوں نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوش و جذبے سے کام کیا۔
پروگرام آفیسر نے اپنے خطاب میں پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق آگاہی کی تعلیم اور تخمینہ لگانے کے لیے متعدد سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔
اس کے علاوہ ضلع کمشنر بارہمولہ نے باصلاحیت طالبات اور دیگر خواتین میں چند اہم اشیأ اور کٹس تقسیم کیے۔