اس دوران جواہر ٹنل سے لیکر سرینگر تک عام پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ فورسز کی گشت کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر کسی طرح کے خلل کے بغیر فورسز و فوج کی کانوائے (قافلے) کی آمد و رفت کو یقینی بنانے اور سکیورٹی کے دائرے کو مزید سخت بنانے کے لئے اسطرح کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
جبکہ قومی شاہراہ پر عام ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بھی ایک مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
ادھر حالیہ موسمی صورتحال یعنی سرد لہر اور برفباری کی وجہ سے اکثر و بیشتر قومی شاہراہ کے بند ہونے سے جہاں مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہیں اب لوگ اننت ناگ سے بانہال تک ریل کے سفر کو اب زیادہ ترجیح دے رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے بانہال سے ادھمپور تک ریلوے لائن کے تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کی مانگ بڑھ گئی ہے۔