جنوبی کشمیر کے کولگام میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے محاصروں میں اور تیزی لائی گئی۔ وہی آج سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی کہ بدرپورہ قیمو کھڈونی علاقے میں کچھ عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے سارے علاقے کو محاصرے میں لیا۔
وہی مقامی لوگوں نے سکیورٹی پر پتھراو کرنا شروع کیا جس کے بعد علاقے میں ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔
ابھی اطلاع کے مطابق علاقے میں حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔
آخری اطلاع ملنے تک پتھراو کا سلسلہ جاری تھا۔
واضح رہے کہ قیمو کھڈونی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے میں تین بار محاصرہ کیا تھا لیکن مقامی لوگ محاصرے میں خلل ڈالتے رہے جس سے محاصرہ ناکام ہوتا رہا۔