ETV Bharat / state

ضلع ڈوڈہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام مسلسل جاری - بیک ٹو ولیج مسلسل جاری

جموں و کشمیر میں بیک ٹو ولیج پروگرام جاری ہے، ضلع ڈوڈہ کے 17 بلاکس کی 78 پنچایتوں میں پنچایتی ممبران اور عام لوگوں کی فعال شرکت کے ساتھ سلسلہ وار سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

ضلع ڈوڈہ میں بیک ٹو ولیج مسلسل جاری
ضلع ڈوڈہ میں بیک ٹو ولیج مسلسل جاری
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 10:34 AM IST

جموں و کشمیر میں بیک ٹو ولیج پروگرام جاری ہے، ضلع ڈوڈہ کے 17 بلاکس کی 78 پنچایتوں میں پنچایتی ممبران اور عام لوگوں کی فعال شرکت کے ساتھ سلسلہ وار سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

ڈوڈہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کی تقریبات ڈی ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈائفوڈ کی نگرانی میں منعقد ہوئیں۔

پروگرام کے دوران مختلف پنچایتوں میں آفیسرز نے لوگوں کے مسائل، شکایات اور ان کے مطالبات کو پیش کیا۔ اس کے علاوہ عوام سے بھی کہا گیا کہ وہ اپنے ترجیحی کاموں کی نشاندہی کریں جن کو آئندہ سال کے ضلع منصوبے کے لیے مختلف مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت بھیجی جاسکتی ہیں۔

ضلع ڈوڈہ میں بیک ٹو ولیج مسلسل جاری

طے شدہ سرگرمیوں کے مطابق تمام نامزد پنچایتوں میں گرام سبھا کا انعقاد کیا گیا جس میں بی ڈی سی چیئرپرسن کے ساتھ ساتھ پی آر آئی ممبران اور مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان کے امور پر روشنی ڈالی گئی۔

اس کے علاوہ منریگا اور 15 ویں ایف سی کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ مالی سال کے لیے حتمی شکل دی گئی۔

اسی طرح تمام پنچایتوں میں اسپورٹس کٹس، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، پنشن منظوری خط، ساحل ہیلتھ کارڈ وغیرہ تقسیم کئے گئے اور کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

ضلع سیکرٹریٹ سطح کے متعدد عہدیداروں نے بھی اپنی نامزد پنچایتوں میں پہنچ کر پروگرام میں حصہ لیا جس میں ایم ڈی جے کے آر ٹی سی انگریز سنگھ رانا، ڈی ای ڈی او ریاسی ذاکر حسین وانی، امیش شرما ڈپٹی سکریٹری، سی ای آئی اور ایف سی جموں، سنیل کمار ایڈیشنل سکریٹری شامل ہیں۔

تاہم ضلع کی بیشتر پنچائتوں میں پنچائتی نمائندگان عام لوگوں کی بیک ٹو ولیج پروگرام میں شرکت بہت کم رہی ۔بھدرواہ ،گندو ،ٹھاٹھری ،گندنہ ،بھاگواہ کی کئی پنچائتوں میں اس پروگرام کا مکمل طور بائیکاٹ کیا گیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.