مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کمشیر کے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے گنڈ براٹ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شرو کردیا ہے۔
اطلاع کے مطابق بارہمولہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے گنڈ براٹ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک تلاشی مہم کا سلسلہ جاری تھا۔