سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے سیلو اور نور باغ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے سیلو اور نور باغ کے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔
مزید پڑھیں:
گاندربل میں سکیورٹی فورسز پر حملہ، تین اہلکار زخمی
ذرائع کے مطابق علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔