ETV Bharat / state

گریز: سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے رہائشیوں کو نقصان

گریزمیں سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری سے چار رہائشی مکان گورنمنٹ ہائی اسکول اور ایک مدرسے کو نقصان پہنجا ہے۔ نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے آج ایس ڈی ایم ایس ڈی پی او تہسیل دار بی ڈی سی جیئرمین نے اس علاقوں کا دورہ کیا۔

گریز: سرحد پر کشدگی کی وجہ سے رہائشیوں کو نقصان

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 3:12 PM IST

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گریز علاقے بگٹور میں لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی وجہ سےایک گورنمٹ اسکول اور مدرسے سمیت چھ ڈھانچوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

گریز: سرحد پر کشدگی کی وجہ سے رہائشیوں کو نقصان

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے گذشتہ شام تربال کے علاقے میں بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے دوران کم از کم 4 رہائشی مکانات ، گورنمنٹ ہائی اسکول اور ایک مدرسے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

گولہ باری کی وجہ سے جہاں لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے وہیں اس گولہ باری کے زد میں گورنمنٹ ہائی اسکول تربال کو کافی نقصان پہچا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے گذشتہ شام ایل او سی کے ساتھ جنگ ​​بندی کی خلاف ورزی کی اور تربل کے علاقے میں دفاعی مقامات کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج گولہ باری کا جواب بخوبی دے رہے ہیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ گولہ باری سے کچھ رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ گولہ باری کے دوران کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.