ETV Bharat / state

ڈوڈہ کالج: یومِ سائنس منایا گیا - ای ٹی وی بھارت

کالچ انتظامیہ نے طلبا خصوصاً خواتین امیدواروں کو سائنس کے میدان میں فعال شراکت دار بننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے شعبہ زولوجی کی طرف سے اس طرز کے شاندار پروگرام منعقد کرنے کے اقدام کی ستائش کی۔

Science day celebrated in degree college doda, participation of women appreciated
ڈوڈہ کالج: یومِ سائنس منایا گیا
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 9:12 PM IST

ڈگری کالج ڈوڈہ میں شعبہ زولوجی کی طرف سے قومی یومِ سائنس منایا گیا۔ سائنس ٹکنالوجی اینڈ انوویشن کونسل، شعبہ سائنس و ٹکنالوجی، حکومت جموں و کشمیر کے تعاون والی یہ تقریب پرنسپل ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

شعبہ زولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد وانی کے افتتاحی کلمات سے تقریب شروع ہوئی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے پرنسپل شفقت رفیقی نے اس موقع پر سائنس میں عورت کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

ڈوڈہ کالج: یومِ سائنس منایا گیا

انہوں نے طلباء خصوصاً خواتین امیدواروں کو سائنس کے میدان میں فعال شراکت دار بننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے شعبہ زولوجی کی طرف سے اس طرز کے شاندار پروگرام منعقد کرنے کے اقدام کی سراہنا کی۔

تقریب میں موجودہ دور میں سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں 'عورت: بطور ایک کاروباری عورت' کے عنوان سے سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔ سمپوزیم میں طلباء نے شرکت کی اور سائنس میں بطور کاروباری خاتون کے کردار کو اجاگر کیا۔

سمپوم کے بعد ایک مختصر اسکٹ / پلے بھی اس پروگرام کا حصہ تھا۔ سمپوزیم میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعام اور سرٹیفکیٹ کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.