ETV Bharat / state

School Boy Drowns in Sonmarg پکنک کے دوران طالب علم ندی میں ڈوب کر ہلاک - ضلع گاندربل کے سونمرگ میں پکنک

ضلع گاندربل کے سونمرگ میں پکنک کے دوران سندھ نالہ میں ڈوبنے سے اسکول کے ایک طالب علم کی موت یوگئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

پکنگ کے دوران طالب علم ندی میں ڈوب کر ہلاک

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 12:44 PM IST

پکنگ کے دوران طالب علم ندی میں ڈوب کر ہلاک

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونمرگ میں پکنک کے دوران سندھ نالہ میں ڈوبنے سے اسکول کے ایک طالب علم کی موت یوگئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کرتفتیش شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ علاقے میں ہفتہ کو پکنک پر جانے والے بارہمولہ کے اسکول کے ایک طالب علم نالہ سندھ میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پبلک اسکول بارہمولہ کا ایک طالب علم جو اسکول کے ساتھ پکنک منانے گیا تھا، نہاتے کے دوران نالہ سندھ میں ڈوب گیا۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکے کی شناخت شعیب فاروق (14) ولد فاروق احمد ساکن چندوسہ بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔جسے پی ایچ سی سونمرگ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: School Building اسکول کی ٹوٹی عمارت انتظامیہ کی عدم توجہی کا شہار

ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیم حادثے کے وقت جائے وقوع پر پہنچ موجود لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ حادثہ کیسے پیش آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.