ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: 4 جی انٹرنیٹ خدمات پر پابندی، انتظامیہ کو نوٹس

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر میں 4 جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کرنے کی درخواست پر جموں وکشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا۔

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 5:32 PM IST

جموں و کشمیر میں 4 جی انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کی درخواست پر نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ سے کو وبائی امراض کے پیش نظر مرکزی خطے میں 4جی انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے دائر کی گئی درخواست کا جواب دینے کے لیے کہا ہے۔

یہ درخواست فاؤنڈیشن فار میڈیا پروفیشنلز کے نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم نے دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ' 4 جی انٹرنیٹ کی رفتار کورونا وائرس وبائی بیماری کے پیش نظر شہریوں میں معلومات کو یقینی بنانے میں مفید ہوگی۔'

جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے درخواست گزار کے وکیل حذیفہ احمدی کے دلائل سننے کے بعد یہ نوٹس جاری کیا۔ احمدی نے عدالت کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر ٹیکنالوجی اور رابطے کو بڑھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کی ورچوول کلاسز کو صرف ٹیکنالوجی اور تیز رفتار انٹرنیٹ سہولت سے ہی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دفعہ 370 کے خاتمے اور ریاست کی تقسیم کے بعد جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئیں۔ جبکہ پوسٹ پیڈ موبائل فون پر 2 جی خدمات اور اور براڈ بینڈ سروس بحال کردی گئیں ہیں لیکن 4 جی سروس پر عائد پابندی برقرار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.