شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے سنگرامہ علاقے میں بی ڈی سی اور سرپنچوں نے ایک اجلاس منعقد کیا۔
اس اجلاس کا مقصد تھا کہ سوپور اور اس کے گرد نواح کے علاقوں میں جو سرپنچ ہیں وہ مختلف محکموں کے افسروں سے ملاقات کریں اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں ان سے جانکاری حاصل کریں ۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی سرپنچ افتخار نے بتایا کہ' آج سرپنچوں اور مختلف محکمہ کے افسروں مابین گفتگو کے لیے ہم جمع ہوئے تاکہ ہم انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں۔ ان مسائل میں پینے کے پانی کی قلت، سڑکوں کی خستہ حالی اور بجلی کی عدم دستیابی اہم رہے۔ افتخار نے بتایا کہ اس اجلاس میں جن افسران کو آنا تھا وہ نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کے علاقے کے لوگوں پریشان ہیں کیونکہ ترقیاتی کام رکے پڑے ہیں اور افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ' جب ترقیاتی کام نہیں ہوگے تو ہم لوگوں کو کیا جواب دیں گے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو شروع کریں تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔