جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ریبن علاقے کے رہنے والے جذباتی نعروں سے مشہور ہونے والے سرجان برکاتی کو پولیس نے گزشتہ شب گرفتار کرکے حراست میں لے لیا تھا تاہم جمعہ کی شام اسے رہا کردیا گیا ہے۔
زرینہ پورہ پولیس نے جمعرات کی رات دیر گئے ریبن امام صاحب کے رہنے والے سرجان برکاتی جو وادی کشمیر میں 'پائیڈ پائپر اور آزادی چچا' کے نام سے مقبول ہیں کو گرفتار کرلیا ہے تاہم انکی گرفتاری کے وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تاہم ایک روز بعد آج یعنی جمعہ کو انہیں حراست سے رہا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
چار برس کی رہائی کے بعد سرجان برکاتی پھر سے حراست میں
واضح رہے کہ سرجان برکاتی کو سنہ 2016 میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد عوامی احتجاجی تحریک کے دوران اپنے مخصوص انداز میں نعرہ بازی اور شعلہ بیانی کی وجہ سے ان پر چار برس قبل پولیس نے پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا تھا۔جس کے بعد یعنی 28 اکتوبر 2020 کو اسے چار برس قید میں رکھ کر رہا کردیا گیا تھا۔