ETV Bharat / state

Sanjay Saraf on JK Election کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کو صرف انتخابات سے مطلب ہے، سنجے سراف - سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت

راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے نیشنل جنرل سیکرٹری اور ترجمان سنجے سراف نے ایک بیان میں کہا کہ وادی میں امن و امان قائم کرنے اور بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

وادی میں امن وامان انتخابات سے زیادہ اہم:سنجے سراف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 11:04 AM IST

وادی میں امن وامان انتخابات سے زیادہ اہم:سنجے سراف

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے نیشنل جنرل سیکرٹری اور ترجمان اعلی سنجے سراف نے وادی میں امن و امان قائم کرنے اور حالات کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد ہی انتخابات کی جانب جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں بے روزگاری کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

سنجے سراف نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 a کا معاملہ فی الحال سپریم کورٹ میں ہے۔ اس لیے اس پر بات نہیں کر سکتے ہیں۔ تاہم اب جب کہ سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت نے کہا کہ وہ جموں وکشمیر میں انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ یہاں کی سیاسی پارٹیوں نے کیوں اس معاملے پر بحث کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

سنجے صراف نے کہا کہ دراصل یہاں کی پارٹیاں یہاں امن وامان قائم ہونے کے بعد تو حواس باختہ ہوگی ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ یہاں صرف انتخابات کی بات کرتی ہیں۔ وہ کبھی بھی یہاں امن وامان کی بات نہیں کرتی ہیں، نہ ہی روزگار کی بات کرتی ہیں۔ وہ صرف اپنے مفادات کی باتیں کرتی ہیں۔ سنجے سراف نے دعویٰ کیا کہ فی الوقت کشمیر میں حالات پٹری پر آگئے ہیں۔ لوگ دیر رات تک اپنا کاروبار کرتے ہیں، تاہم کئی عناصر کو یہ بات ہضم نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: Parliamentary Standing Committee ارکان پارلیمان کے وفد نے سرینگر میں پشمکار کا دورہ کیا

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست کے 2019 کے بعد عوامی سطح پر بھی انتخابات منعقد کرانے کی مانگ کی جا رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے بھی ایک عوامی حکومت کے لیے مانگ کی ہے تاہم انتخابات کب منعقد ہوں گے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.