مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'دریا سے ریت نکالنے کا کام بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیداروں کو اس کا ٹھیکہ دیا گیا ہے جس سے مقامی مزدور بے روز گار ہو جائیں گے۔'
مقامی مزدوروں کا کہنا ہے کہ 'ہمارے ساتھ ہزاروں کنبے جڑے ہیں اور حکومت کے اس فیصلے سے ہماری روزی روٹی چھینی جارہی ہے۔'
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ 'یہ آرڈر واپس لیا جائے تاکہ ہم بے روزگار ہونے سے بچ سکیں۔'